ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "اللہ کے ننانوے یعنی ایک کم ایک سو نام ہیں، جو ان کی حفاظت کرے گا، وہ جنت میں داخل ہوگا"۔ صحیح - متفق علیہ
explain-icon

شرح

اس حدیث میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ اللہ کے ناموں میں سے ننانوے نام ایسے ہیں کہ جو ان کی حفاظت کرے گا، ان پر ایمان رکھے گا اور ان کے ایسے مدلولات پر عمل کرے گا، جو اللہ سبحانہ و تعالی کے ساتھ خاص نہیں ہیں، تو اس کے لیے جنت ہے۔ یہاں یہ بتا دیں کہ اللہ کے ان ناموں میں سے کسی بھی نام کی قسم کھانا جائز ہے اور اس سے قسم واقع بھی ہو جائے گی۔ چنانچہ وہ قسم، جسے توڑنے پر کفارہ واجب ہوتا ہے، وہ قسم ہے، جو اللہ کی، رحمن کى اور رحیم کی یا اس کی کسی صفت کی، جیسے اس کے چہرے، اس کی عظمت وجلال اور عزت کی کھائی جائے۔