عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم چالیس سال کی عمر میں نبی بنائے گئے۔ پھر مکہ میں تیرہ سال رہے اور اس مدت میں آپ پر وحی آتی رہی۔ پھر ہجرت کا حکم ہوا اور ہجرت کی سر زمین میں دس سال رہے اور تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی۔ صحیح - متفق علیہ
explain-icon

شرح

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر چالیس سال کی عمر میں وحی اترنا شروع ہوا۔ اس کے بعد مکہ میں تیرہ سال ٹھہرے اور اس بیچ آپ پر وحی اترتی رہی۔ پھر اللہ نے آپ کو مکہ سے مدینہ ہجرت کرنے کا حکم دیا اور وہاں دس سال رہے اور وہیں وفات پائی, اس طرح آپ نےتریسٹھ سال کی عمر پائی۔

explain-icon

مزید ۔ ۔ ۔