ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو دعوتِ ولیمہ پر بلایا جائے، تو وہ اس میں ضرور شریک ہو“ـ صحیح - متفق علیہ
explain-icon

شرح

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جب مسلمان کو اس کھانے کی دعوت دی جائے، جس کا اہتمام شب زفاف کے موقعے پر رکیا جاتا ہے، خواہ دخول سے قبل ہو، دخول کے ساتھ ہو یا دخول کے بعد، تو اس پر واجب ہے کہ اپنے مسلمان بھائی کی دل جوئی اور اس کی خوشی میں شریک ہونے کی خاطر اس کی دعوت قبول کرے۔ جمہور علماء اس دعوت کو واجب کہتے ہیں؛ کیوں کہ دیگر احادیث میں اس دعوت کے چھوڑنے والے کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا عاصی و نافرمان کہا گیا ہے اور ایسا ایک واجب کو ترک کرنے کی بنا پر ہی ہوسکتا ہے۔