جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زبیر میری پھوپھی کا بیٹا ہے اور میری امت میں سے میرا حواری ہے“۔ صحیح - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔
explain-icon

شرح

نبی کریم ﷺ بتا رہے ہیں کہ زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کی پھوپھی صفیہ بنت عبد المطلب رضی اللہ عنہا کے بیٹے اور آپ ﷺ کی امت میں آپ ﷺ کے مدد گار ہیں۔