ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ” مظلوم کی بد دعا سے بچو، یہ آگ کی چنگاریوں کی مانند آسمان کی طرف اٹھتی ہے“۔ صحیح - اسے امام حاکم نے روایت کیا ہے۔
explain-icon

شرح

ظلم سے اجتناب کرو اور مظلوم کی بد دعا سے ڈرو کیونکہ وہ آسمان کی طرف ایسے اٹھتی ہے جیسے آگ کی چنگاریاں اٹھتی ہیں۔ آپ ﷺ نے مظلوم کی بد دعا کو اس کے تیزی سے اوپر اٹھنے کی وجہ سے چنگاریوں کے ساتھ تشبیہ دی یا پھر اس لیے کہ یہ ایک ایسے دل سے نکلی ہوتی ہے جو ظلم و جور کی آگ سے دہک رہا ہوتا ہے اور یہ پردوں کو ایسے چیرتی ہوئی نکلتی ہے کہ گویا چنگاری ہو۔