کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے پتھر سے ایک بکری کو ذبح کر دیا۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے اسے کھانے کا حکم دیا۔ صحیح - اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔
explain-icon

شرح

اس حدیث میں کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ ایک عورت نے ایک بکری کو پتھر سے ذبح کر دیا۔ وجہ یہ تھی کہ وہ احد کے پاس بکریاں چرا رہی تھیں۔ اسی بیچ ایک بکری پر بھیڑیے نے حملہ کر دیا، اس نے بھیڑیے کو بھگایا اور ایک دھار دار پتھر لے کر بکری کو ذبح کر دیا۔ لوگوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے اس فعل کو بارے میں پوچھا، تو آپ نے اس بکری کا گوشت کھانے کا حکم دیا۔