سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "بچہ اپنے عقیقے کے بدلے میں گروی رکھا ہوا ہوتا ہے۔ اس کی جانب سے ساتویں دن جانور ذبح کیا جائے گا، اس کا نام رکھا جائے گا اور اس کا سر مونڈا جائے گا"۔ صحیح - اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارمی نے روایت کیا ہے۔