عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن اور حسین (رضی اللہ عنہما) میں سے ہر ایک کی جانب سے دو دو مینڈھے عقیقہ کیے۔ صحیح - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔