انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب سفر پر جاتے اور آپ کا نفل نماز پڑھنے کا ارادہ ہوتا تو آپ ﷺ سواری کا رُخ قبلے کی طرف کرکے تکبیر کہتے اور نماز شروع کر دیتے (بعد میں) چاہے سواری کا رُخ کدھر بھی ہوتا۔ صحیح - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔