عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نبی ﷺ کے وضو کی کیفیت ذکر کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے وضو کرتے ہوئے پانی کو منہ میں داخل کیا، پھر اس کو گھمایا، پھر کلی کی، پھر پانی کو ناک میں داخل کیا اور باہر نکالا پھر تین بار اپنا چہرہ دھویا، پھر داہنا ہاتھ کہنیوں تک تین بار دھویا پھر بایاں ہاتھ کہنیوں تک تین بار دھویا پھر اپنے سر کا مسح نئے پانی سے کیا اور پھر اپنے دونوں پیر دھوئے ٹخنوں تک یہاں تک کہ ان سے گندگی کو صاف کیا۔