ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے حسن و حسین (رضی اللہ عنہما) سے محبت کی اُس نےمجھ سے محبت کی اور جس نے ان کو ناراض کیا گویا اس نے مجھے ناراض کیا“۔
صحیح - اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔
رسول اللہ ﷺ کے نواسے حسن اور حسین جو محبت رکھتا ہے گویاہ کہ وہ رسول اللہ ﷺ سے محبت کرتا ہے۔ اور جو ان کو ناپسند کرتا ہے گویا وہ رسول اللہﷺ سے نفرت کرتا ہے۔یہ بات ان کے مقام و مرتبہ کی دلیل ہے۔