علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص جوتا پہنے تو دائیں طرف سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں طرف سے اتارے۔ دایاں پاؤں پہننے میں اول ہو اور اتارنے میں آخری ہو“۔ صحیح - متفق علیہ
explain-icon

شرح

جوتا پہننے میں مستحب طریقہ یہ ہے کہ پہنتے وقت دائیں پاؤں سے ابتدا کی جائے اور اتارتے وقت اس کا الٹا کیا جائے یعنی بائیں پاؤں سے اتارنے کی ابتدا کی جائے کیونکہ اس میں دائیں پاؤں کی تکریم ہے۔