عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنی عدت تین حیض پوری کرے۔ صحیح - اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔
explain-icon

شرح

عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی لونڈی بریرہ رضی اللہ عنہا کو اپنی غلامی سے آزاد کیا اور وہ اپنے غلام خاوند مغیث رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھیں۔ ان کو اس بات کا اختیار دیا گیا کہ چاہیں تو وہ ان کے ساتھ باقی رہیں اور چاہیں تو اپنے نکاح کو فسخ کر دیں تو انہوں نے اپنے نکاح کو فسخ کر دیا۔ اس حدیث میں یہ موجود ہے کہ انہوں نے تین حیض عدت مکمل کی۔ جب کہ وہ فسخ تھا نہ کہ طلاق، اور ان کی یہ علیحدگی زندگی میں ہی تھی مرنے کے ساتھ نہیں ہوئی تھی اور جس خاوند سے علیحدگی کی عدت گزاری تھی وہ ابھی غلام ہی تھے۔