عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مغرب اور عشاء کی نماز اکٹھا کر کے پڑھیں، مغرب کی تین اور عشاء کی دو رکعت ایک اذان کے ساتھ۔ صحیح - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔
explain-icon

شرح

حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی ﷺ نے عرفہ سے لوٹتے ہوئے مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز اکٹھا کر کے پڑھیں اور آپ ﷺ نے نمازِ عشاء کو دو رکعت قصر کر کے پڑھیں اور دونوں کے لیے ایک اذان اور دو اقامت کہیں۔